SHARE

بچوں کے لیے زیادہ خطرہ

شیر خوار بچے اور بچے جوہری ہتھیاروں کے اثرات کے لیے خاص طور پر زیادہ حساس اور کمزور ہوتے ہیں۔

بالغوں کے مقابلے میں ان کے جھلسنے (برنز) سے مرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ ان کی جلد زیادہ پتلی اور نازک ہوتی ہے؛ دھماکے کے زخموں سے بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے، کیونکہ ان کے جسم نسبتاً کمزور ہوتے ہیں؛ اور شدید تابکاری سے ہونے والی بیماری کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ ان کے جسم میں ایسے خلیات زیادہ ہوتے ہیں جو تیزی سے بڑھتے اور تقسیم ہوتے ہیں۔

وہ گر جانے والی اور جلتی ہوئی عمارتوں سے خود کو نکالنے یا بعد کے حالات میں اپنی بقا کے امکانات بڑھانے کے لیے دیگر اقدامات کرنے کی بھی کم صلاحیت رکھتے ہیں۔

سن 1945 میں ناگاساکی پر امریکی ایٹمی بمباری کے بعد ایک بچہ جھلسنے کے زخموں کا علاج کرا رہا ہے۔ کریڈٹ: یاسُو تومیشیگے