SHARE

بعد کی صورتحال

بمباری کے بعد مچی افراتفری میں، والدین نے اپنے بچوں کو اور بچے اپنے والدین کو بے تابی سے تلاش کرتے رہے۔  کچھ کو اپنے پیاروں کی صرف جلی ہوئی باقیات یا ذاتی اشیاء ملیں ۔ جبکہ بعض کو ان کا کوئی نام و نشان تک نہیں ملا۔ 

خاندان کے افراد کو دوبارہ ملانے کی کوششیں اس حقیقت کی وجہ سے مزید مشکل ہو گئی تھیں کہ بہت سے لوگ اتنے شدید زخمی ہو چکے تھے کہ انہیں پہچاننا تقریباً ناممکن ہو گیا تھا

"کچھ دیر بعد، میں نے ہوائی حملے کی پناہ گاہ سے باہر جھانکا۔ میں نے لوگوں کو کھیل کے میدان میں ہر طرف بکھرا ہوا پایا۔ زمین تقریباً مکمل طور پر لاشوں سے ڈھکی ہوئی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر مردہ معلوم ہوتے تھے اور ساکن پڑے تھے۔ تاہم، یہاں وہاں کچھ لوگ اپنی ٹانگیں جھٹک رہے تھے یا اپنے بازو اٹھا رہے تھے۔

فوجیو تسوجیموتو،عمرپانچ سال، ناگاساکی

کچھ متاثرین کے جسم پر کسی قسم کے ظاہری زخم یا نشان نہیں تھے، لیکن وہ اچانک بیمار ہو کر مر گئے۔ ان کی موت نے ابتدائی امدادی کارکنوں کو حیرت میں ڈال دیا، کیونکہ وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ ایک نئے قسم کا ہتھیار استعمال ہوا ہے جس کے مہلک اور تابکار اثرات ہیں۔

شہروں میں بہت سی حاملہ خواتین کا اسقاطِ حمل ہو گیا یا انہوں نے ایسے بچوں کو جنم دیا جو بچپن میں ہی وفات پا گئے، کیونکہ بموں کی تابکاری ان کے رحم تک پہنچ چکی تھی۔ رحم کے اندر تابکاری کے اثرات سے متاثر ہونے والے بچوں میں پیدائشی نقائص، بشمول مائیکروسیفالی عام تھے۔

ناگاساکی حملے کے ایک ماہ بعد۔ کریڈٹ: امریکی حکومت

ناگاساکی میں ایک لڑکا حملے کے بعد راشن کا کھانا حاصل کر رہا ہے۔ کریڈٹ: یوسُوکے یاماہاتا