SHARE

ہیروشیما اور ناگاساکی

اگست 1945 میں جب امریکہ نے جاپان کے ہیروشیما اور ناگاساکی شہروں پر دو نسبتاً چھوٹے جوہری بم گرائے تو ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے — یہ جنگ میں جوہری ہتھیاروں کا پہلا اور واحد استعمال تھا۔


بہت سے لوگ فوراً جل کر راکھ ہو گئے۔ دیگر افراد شدید جھلسنے، دھماکے کے زخموں اور شدید تابکاری بیماری کے باعث گھنٹوں، دنوں یا ہفتوں بعد اذیت میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوئے۔ بے شمار افراد برسوں بعد بھی تابکاری سے متعلق کینسر اور دیگر بیماریوں سے مر گئے ۔

اس طرح کےہولناک مظالم کی تکرار کو روکنے کے لیے، اقوام کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے۔

ہیروشیما اور ناگاساکی میں تباہی کے مناظر قیامت خیز تھے: اسکولوں کے صحن مردہ اور مرتے ہوئے بچوں سے بھرے ہوئے تھے۔ مائیں اپنے بے جان بچوں کو گود میں لیے بیٹھی تھیں۔ لوگوں کی آنتیں باہر لٹک رہی تھیں اور ان کے اعضاء سے جلد کی پٹیاں ادھڑی ہوئ  تھیں۔

زیادہ تر متاثرین اپنی تکلیف کو کم نہیں کر سکے اور وہ  بغیر کسی طبی امداد کےہی مر گئے، کیونکہ صرف چند ہسپتال ہی کھڑے رہ گئے تھے۔ ، طبی سامان تباہ ہو چکا تھا، اور زیادہ تر ڈاکٹر اور نرسیں ہلاک یا زخمی ہو چکے تھے۔ جو لوگ بعد میں ان شہروں میں امداد کے لیے داخل ہوئے تھے وہ بھی باقی ماندہ تابکاری کے باعث اپنی جان کو خطرے میں ڈال بیٹھے

متاثرین کی بہت بڑی اکثریت – 90 فیصد سے زیادہ – عام شہری تھے، جن میں ایک اندازے کے مطابق 38,000 بچے بھی شامل تھے۔ ہیروشیما پر حملے کے وقت، تقریباً 8,400 جونیئر ہائی اسکول کے طلبا باہر کھلے آسمان کے نیچے شہری دفاع کے اقدام کے طور پر آگ بھڑکا رہے تھے۔ ان میں سے 6,300 مارے گئے۔

ہیروشیما کے کھنڈرات۔ کریڈٹ: امریکی حکومت

ہیروشیما پیس میموریل میوزیم میں ایک نمائش۔