گراؤنڈ زیرو
ہر شہر میں، وہ لوگ جوگراؤنڈ زیرو کے کے سب سے قریب یعنی ہائپو سینٹر میں تھے– ان کے زندہ بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے۔ تقریباً ہر وہ شخص جو 1.2 کلومیٹر کے دائرے میں تھا اور بم کے اثرات سے محفوظ نہیں تھا، فوراً یا چند ہفتوں کے اندر مر گیا۔
ہائپو سنٹر پر زمین کا درجہ حرارت 3,000 سے 4,000 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جبکہ 3.5 کلومیٹر کے فاصلے تک موجود لوگ بھی جھلسنے کا شکار ہوئے۔ طاقتور شاک ویو یعنی جھٹکے کی لہروں نے 2 کلومیٹر کے دائرے میں لکڑی کی زیادہ ترعمارتوں کو تباہ کر دیا۔
یہاں تک کہ 1 کلومیٹر کے فاصلے پر بھی لوگوں کو اتنی زیادہ آئنائزنگ تابکاری ملی کہ وہ شدید تابکاری زہر سے ہلاک ہو گئے۔ بہت سے لوگ اس سے کہیں زیادہ فاصلے پر بھی تابکاری کے دیرپا اثرات کے باعث بعد میں مر گئے۔