SHARE

قازقستان: ایک فنکار جو بغیر بازوؤں کے پیدا ہوا

کاریپبیک کویوکوف قازقستان کے گاؤں یگندی بُلاک میں پلے بڑھے، جو سیمی پالاتنسک کے قریب واقع ہے— سیمیپالاتنسک سوویت یونین کا سب سے بڑا جوہری تجرباتی مقام تھا ۔ انہوں نے یاد کیا کہ اپنے بچپن میں جب بھی کوئی جوہری تجرباتی دھماکہ ہوتا تھا تو فرنیچر اور برتن ہلنے لگتے تھے۔

ان کی پیدائش سے پہلے، ان کے والدین اپنے گھر کے قریب ایک پہاڑی پر چڑھ جاتے تھے تاکہ آسمان پر بلند ہونے والے روشن اور وسیع مشروم نما بادلوں کو بہتر طور پر دیکھ سکیں۔

انہوں نے سوچتے ہوئے کہا: “انہیں اس وقت ان کے خلاف کیے جا رہے ان جرائم کے صحت پر پڑنے والے خطرات اور تباہ کن نتائج کا کوئی علم ہی نہیں تھا۔

کاریپبیک 1968 میں بغیر بازوؤں کے پیدا ہوئے۔ اپنی جسمانی مشکلات کے باوجود، وہ ایک مشہور فنکار بن گئے۔ وہ اپنے پاؤں اور منہ کی مدد سے مصوری کرتے ہیں۔ ان کی بہت سی فن پارے جوہری ہتھیاروں کے خلاف پیغام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا: “اس زمین پر میرا بنیادی مشن یہ ہے کہ میں اپنی پوری کوشش کروں تاکہ مجھ جیسے لوگ ایٹمی تجربات کے آخری متاثرین ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ دنیا کے کسی بھی حصے یا کسی بھی وقت ان واقعات کا دوبارہ اعادہ ہو… ہمارا آسمان صاف ہو اور ہمارے بچے صحت مند ہوں۔

سن 1949 سے 1989 تک، سوویت یونین نے سیمی پالاتنسک میں 450 سے زیادہ جوہری تجرباتی دھماکے کیے، جو دنیا بھر میں ہونے والے تمام تجربات کا تقریباً چوتھائی حصہ تھے۔

کَریپبیک کُیوکوف کے فن پاروں میں سے ایک، جس کا عنوان ہے “خوف”۔